12 اگست 2026 - 16:31
مشہد مقدس میں 40 لاکھ سے زائد زائرین کی آمد

ایران کے قائم مقام وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ ایران اور دیگر ممالک سے 40 لاکھ سے زائد زائرین مشہد مقدس پہنچ چکے ہیں، جبکہ 7 لاکھ سے زائد افراد امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی جانب پیدل سفر کر رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ اور ایران کے قائم مقام وزیر داخلہ علی اکبر پورجمشیدیان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں اور بیرونِ ملک سے 40 لاکھ سے زائد زائرین مشہد مقدس پہنچ چکے ہیں اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام مطلوبہ سہولیات اور انتظامات فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 7 لاکھ سے زائد زائرین بالخصوص رضوی خراسان، جنوبی خراسان اور شمالی خراسان کے صوبوں سے امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی جانب پیدل سفر کر رہے ہیں۔

قائم مقام وزیر داخلہ نے زائرین سے اپیل کی کہ اپنے آبائی شہروں کو واپسی کے وقت کی مناسب منصوبہ بندی کریں اور زائرین کی خدمت پر مامور سرکاری اداروں اور انتظامی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کے منظم انخلا اور واپسی میں تعاون سے متعلقہ ادارے امام رضا علیہ السلام کے سوگواروں اور ان کے مہمانوں کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha